نواز شریف نے لانگ مارچ اقتدار کیلئے نہیں عدلیہ کی بحالی کیلئے کیا تھا، ملک شہباز

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد: نواز شریف نے لانگ مارچ اقتدار کیلئے نہیں عدلیہ کی بحالی کیلئے کیا تھا، ججز کی بحالی پوری قوم کی آواز تھی، عمران خان کی قوم کو مستقبل میں ضرورت ہے وہ سیاسی خودکشی نہ کریں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھے عمران خان نے کامیابی پر نواز شریف کو مبارکباد کیوں دی تھی۔

ان خیالات کا اظہار سابق سٹی صدر مسلم لیگ(ن)ملک شہباز کلیار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا نوازشریف کی بادشاہت کی بات کرنے والے نذرانے دست یوسی اور جبہ و دستار سے اپنی پاپائیت قائم کئے ہوئے ہیں،چوہدری برادران اور شیخ رشید کو عمران خان نے منہ نہیں لگایا ان طاہرالقادری کے آستانہ پر جاروب کشی کر رہے ہیں۔جنرل ضیاء کے دور میں وزیر،جنرل مشرف کے دور میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ اور آصف زرداری کی حکومت ڈپٹی وزیراعظم بننے والے چوہدری برادران کس جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔