آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی سلطنت ہے۔ہمارا یوم آزادی ایک عظیم نظریے کی ترجمانی کا دِن ہے جس کی خاطر لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ہم آج ان شہداء کو اور آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہماری حقیقی آزادی یہ ہے کہ پاکستان کو غیروں کے نظام سے آزاد کرایا جائے اور پاکستان کو نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ایک اسلامی فلاحی مملکت بنایا جائے۔

پاکستان مدینہ شریف کی ایک کالونی اور وادی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے جس میں اَمن و سکون قائم کرنا ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں جنگ و جدل کی فزاء سے ملک دشمن طاقتیں خوش ہو رہی ہیں اور اس سے استحکام پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔نسل نو کو نظریہ پاکستان کا راز دان بنانا تحفظِ پاکستان کیلئے نہایت ضروری ہے۔