لاہور (فرخ شہباز سے) ادب کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر صدر پاکستان آئندہ سال 23 مارچ کو دیں گے۔نامور شاعر و کالم نگار عباس تابش کو صدر پاکستان نے ادب میں گرانقدر خدمات پر پرائڈ آف پرفارمنس دینے کی منظوری دی ہے۔یہ تمغہ انھیں 23مارچ 2015کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان دیں گے۔
عباس تابش کی ادب کے شعبے میں خدمات چار دہائیوں پر مشتمل ہیں۔عباس تابش 15 جون 1961کو میلسی میں پیدا ہوئے۔آپ کی اب تک آٹھ شعری تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔
آپ کے اشعار کو عوام میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔اس موقع پر معروف کالم نگار عطالحق قاسمی،ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید،مزاح نگار حافظ مظفر محسن،کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ اور مختلف ادبی شخصیات نے عباس تابش کو مبارکباد دی۔