کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت نائب ناظمہ جماعت اسلامی کراچی حمیرا خالد کی زیر صدارت فیز 1 ڈیفنس میں خواتین کی کارنر میٹنگ ہوئی جس میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی اپیل پر غزہ متاثرین کے لیے فنڈ جمع کیا گیا۔
خواتین نے غزہ سے اظہار ہمدرری اور اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت 17اگست کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان ملین مارچ کو احسن قدم قراردیا۔میٹنگ میں ڈاکٹر ز،ٹیچرز ،لائرز اورمختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔