کوئٹہ : سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر حملوں‌ کی کوشش ناکام, 8 دہشت گرد ہلاک

Khalid Air Base,Attacks

Khalid Air Base,Attacks

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سمنگلی اور خالد ایئر بیس پر حملوں‌ کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی ہے. سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں جب کہ 9 اہل کلار زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایئر بیس کے قریب اب تک 20 دھماکے ہو چکے تھے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ بر وقت کارروائی کر کے ان حملوں‌ کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے. دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریب ہی پناہ لی ہوئی ہے، اور وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپر یشن میں 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں جب کہ 9 اہل کا زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ضرب عضب آپریشن کا رد عمل ہے اور جب تک اس طرح کے عناصر کو ختم نہیں کر لیا جاتا کارروائی جاری رہے گی۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا اورعلاقے کو کلیئر نہیں کیا جا سکا تھا۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے جن میں راکٹ بھی شامل ہیں۔ یہ دہشت گرد پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں ، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کو ناکام بنا رکھا ہے۔ فائرنگ کبھی تیز اور کبھی سست ہو جاتی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے. دریں‌اثنا کوئٹہ ایئر پورٹ‌ کو سکیورٹی کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے.