میسوری : پولیس فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان ہلاک، ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Protest

Protest

میسوری (جیوڈیسک) نوجوان کو ایک ڈالر مالیت کا سامان چوری کرنے پر پولیس افسروں نے نو گولیاں ماری تھیں۔

امریکی ریاست میسوری میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

ریاستِ کیلفورنیا میں سڑکوں پر نکلنے والے یہ افراد اٹھارہ سالہ نوجوان مائیکل برائون کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے تھے جس کو ایک ڈالر مالیت کا سامان چرانے پر پولیس نے نو گولیاں مار دی تھیں۔

مظاہرین کا الزام تھا کہ ریاست میسوری میں پولیس نسلی امتیاز کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاہ فام افراد کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔