اسلام آباد: ریڈ زون کا نیا سیکیورٹی پلان جاری، 9 ہزار اہلکار تعینات، موبائل سروس بند

Security

Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کا نیا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا، پولیس، رینجرز اور ایف سی کے نو ہزار اہلکار ریڈ زون کی سیکورٹی پر مامور کر دیئے گئے۔ ریڈ زون اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی۔

اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکورٹی کی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پولیس، رینجرز اور ایف سی کے نو ہزار سے زائد اہلکار ریڈ زون کی سیکورٹی پر تعینات ہیں۔

ریڈ زون جانے والے متعدد راستے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ صرف دو داخلی راستوں کے ذریعے سرکاری ملازمین، ڈپلومیٹس اور متعلقہ حکام ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں۔

ریڈ زون اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ آزادی، انقلاب مارچ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ پولیس اور خفیہ اداروں کو آپس میں معلومات کا تبادلہ مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔