جشن آزادی نمائشی فٹ بال میچ کا ٹائٹل کورنگی نیشنل نے اپنے نام کر لیا

کراچی : عید گاہ یوتھ فٹ بال گرائونڈ خدادکالونی پر جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ “جشن آزادی نمائشی فٹ بال میچ “کا ٹائٹل کورنگی نیشنل نے میزبان عید گاہ یوتھ فٹ بال کلب خداد کالونی کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا کھیل کے دوران میچ 2-2گول سے برا بر رہا جس پر پنالٹی ککس میں کورنگی نیشنل نے 4-5سے عید گاہ اسپورٹس کو زیر کردیا اس نمائشی میچ میں کھیل کے دوران عید گاہ یوتھ کی جانب سے شعیب اور یاور نے گول کئے جبکہ کورنگی نیشنل کی جانب سے یا سین اور عبداللہ نے گیند جال تک پہنچا نے میں کامیابی حاصل کی عید گاہ یوتھ فٹ بال کلب کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر محمد سمیع نے نمائندگی کی اور نہایت عمدہ کھیل پیش کرکے شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کیاس نمائشی فٹ بال میچ کو دیکھنے کے لئے عید گاہ اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ پر پانچ ہزار سے زائد تمائشی موجود تھے۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین کے جانب سے فٹ بال گرائونڈ کو سبز ہلالی قومی پرچموں اور جھنڈیوں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا تھااس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر رائو فاروقی نے ٹورنامنٹ میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور جشن آزادی کے موقع پر شاندار ایونٹ کے شایان شان انعقاد پر تعاون کرنے پر ہر فرد کا شکریہ اداکیا ۔نمائشی میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء حاجی صدیق ،رحیم بھائی ،وسیم بھائی اور مجاہد بھائی نے فاتح ،رنر اَپ ٹیموں کے کپتانوں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی اس موقع پر معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز ،اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ،ماسٹر نجم الحسن ،اور دیگر کھیل سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

Korangi National

Korangi National