پیرمحل کی خبریں 15/8/2014

Independence Day Celebrated

Independence Day Celebrated

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں بھی جشن آزادی نہایت جو ش و جذبے سے منایا گیا جشن آزادی کیک کاٹنے ساتھ ضرب عضب کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق صوبائی رہنماء مسلم لیگ ن ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کی رہائش گاہ یو کے گارڈن میں جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدرالرحمن ،رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ،اسسٹنٹ کمشنر خالد محمود گجر ،حکیم محمد رفیق ارشد، اسرار احمد پھلوری ، میاں محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران،افضل راہی ، صدر صدر پیپلز پارٹی شیخ محمد اکرم،چوہدری ا امان اللہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے دیگران کی کثیر تعداد موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اسد الرحمن نے کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ ہم آپس میں اقتدار کی جنگ لڑیں بلکہ ہندوئوں سے الگ وطن اس لئے حاصل کیا گیا کہ ہم اللہ کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق اپنی آزادنہ زندگی بسر کریں ۔آج اس دن کے موقع پر ہمیں عہد کر نا ہے کہ ہم متحد اور یک جان ہو کر اس وطن عزیز کی حفاظت کریں اور سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ بلند رکھیں ۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری فوجی جوانوںنے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور ان کی جرأت اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو عبرت ناک سبق سکھایا ۔ جس کی حفاظت کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ہم تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادملک کے حصول کیلئے اپنی جانوں کو قربان کیا ۔ میاں محمد رفیق نے کہا کہ ہم آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے ایک ہو جائیں اور دشمن کو کسی بھی طرح کا کوئی موقع نہ دیں کہ وہ ہم پر ہاوی ہو سکے ۔ تقریب کی اہم خصوصیت آزادی ضرب عضب آپریشن میں جاری شہداء کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور اس کو سلامی پیش کی گئی اور ان تمام شہداء کیلئے دعا کی گئی جنہوں نے پاکستان کے حصول اور پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔اختتام تقریب 25پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور ملکی خوشحالی و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسدحفیظ سے) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1میں تعینات ٹیچر چوہدری محمد زاہد شریف 39سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔واضح رہے کہ ٹیچر چوہدری محمد زاہد کی تعلیمی خدمات ایک طرف انہوں نے سکول ہذا کی کھیلوں کی ترقی کیلئے بھی اہم کردار ادا کرتے رہے۔جب کہ دوسری جانب سکول انتظامیہ نے ان کی تعلیمی اور کھیل کی ترقی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمی ہمیں تعلیم اور کھیل کے میدان میں محسوس ہوتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسدحفیظ سے) تحریک انصاف کا یوم آزادی کو یوم احتجاج کے طور پر منانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو اس دھرتی سے کوئی سروکار نہیں۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم سے خطاب کے بعد تمام عوام کے تحفظات دور کرتے ہوئے بال عمران خان کے کورٹ میں ڈال دی ہے اگر چیئرمین تحریک انصاف سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں تو ان کے تمام مطالبات افہام و تفہیم سے بھی مانے جا سکتے ہیں اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ میں خود چیئرمین تحریک انصاف سے جاکر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار سابق ضلعی نائب ناظم نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پھر بھی عمران خان کے خدشات دور نہیں ہوتے تو وہ اپنا آزادی مارچ کر کے شوق پور ا کر لیں۔ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے ہماری پاک فوج شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور گزشتہ ایک دیہائی سے زائد عرصہ سے جاری ملک میں دہشت گرد کاروائیوں کی وجہ سے ہم اقتصادی اور معاشی اعتبارسے تباہ و برباد ہو چکے ہیں۔اگر 2013کے انتخابات میں ملک کے عوام نے مینڈیٹ میاں محمد نواز شریف کو دیا ہے تو اس کا احترام تمام آپوزیشن سیاسی جماعتوں کو کرنا چاہئے۔سڑکوں پر آنے کی بجائے اگر مسائل اسمبلیوں میں اٹھائے جائیں تو اس سے معمولات زندگی متاثر نہیں ہو تے۔اگر چیئرمین تحریک انصاف محب وطن پاکستانی ہیں تو خدارا ملک کے عوام پر رحم کھاتے ہوئے اپنے مطالبات مذاکرات کی میز پرحل کروائیں۔اگر آزادی مارچ میں کوئی دہشت گرد ہاتھ دکھا گیا تو تاریخ عمران خان کو کبھی معاف نہیں کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسدحفیظ سے) تحصیل بھر میں پرچم کشائی اور رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیاگیاتفصیل کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح تحصیل بھر میں پرچم کشائی اور جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیایوم آزادی کی مرکزی تقریب تحصیل کونسل آفس پیرمحل کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل چوہدری خالد محمود گجر، رہنما مسلم لیگ (ن)ڈاکٹر کشف ریا ض اللہ (ن) لیگ کے سٹی صدر حکیم محمد رفیق ارشد، ، جنرل سیکرٹری اسرار احمد پھلوری ، چوہدری امان اللہ ،چوہدری عبدالغفار،محمد جمیل، مشتاق احمد سعیدی، مرزا اعظم ، مشتا ق احمد سعیدی ، انجمن تاجران کے مرکزی صدر میاں محمد طارق کوٹلی والے،تحصیلد ار چوہدری منظر حفیظ،چیف آفیسر بلدیہ پیرمحل طارق جاوید کمبوہ ،پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل چوہدری خالد محمودکے ہمراہ پرچم کشائی کیاس موقع پر سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا جبکہ پیرمحل پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔تقریب شہریوں ، اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔رجانہ روڈ پر انجمن تاجران کی طرف تقریب منعقد گی گئی جس میں سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، محمد صدیق پیارا، میاں آصف جاوید، محمد طارق نے پرچم کشائی کی اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد سردارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ہم نے بھاری جانوں کے نذرانے دے کر حاصل کیا ہے پاکستانی قوم قوم اپنے وطن کے دفاع اور تعمیر کے لئے کوئے کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔حکیم محمدرفیق ارشد نے کہاکہ پاکستان کا حصول قربانیوں ،شہادتوں اور مصائب کی لمبی داستان ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی حفاظت بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت یوم آزادی کی خوشیاں منانے میں مصروف ہے حکومت نے اس سال یوم آزادی کی تقریبات کو ایک ماہ تک منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں جوش و خروش پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا ہے ۔ شہر بھر میں بچوں نے مختلف مقامات پر نمائش لگا کر ملک سے محبت کا اظہار کیا۔