آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے تمام جج اسلام آباد میں موجود رہینگے

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) آیندہ ہفتے سپریم کورٹ کے تمام ججز اسلام آباد میں ہی موجود رہیں گے، چیف جسٹس پاکستان نے 18 سے 22 اگست تک سماعت کےلیے 6 بنچ تشکیل دیے ہیں۔

سپریم کورٹ میں 18 اگست کو شروع ہونے والے ہفتے کے دوران تمام جج صاحبان پرنسپل سیٹ پر دستیاب ہوں گے۔

سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 18 سے 22 اگست تک مقدمات کی سماعت کے لیے 6 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ پہلے ہی ممکنہ غیر آئینی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ کے صدر کامران مرتضیٰ کی طرف سے درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔

عدالت نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ درخواست کی مزید سماعت 18 اگست کو جائے گی۔