کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا امیبا نگلیریا فائولری سے ہلاک ہونے والے عادل انجم کے لواحقین سے ملاقات

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے نگلیریا سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی تدابیر سے آگاہی مہم چلانے کی متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے واٹر بورڈ اور محکمہ ہیلتھ کو باہمی تعاون کے ذریعے نگلیریا سے بچائو کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون ہیلتھ آفیسر شاہ فیصل ڈاکٹر نصرت علی سید اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران کے ہمراہ امیبا نگلیریا فائولری کا شکار شاہ فیصل ٹائون رفاہ عام سوسائٹی کے رہائشی عادل انجم کے گھر ان کے لواحقین دے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور متعلقہ اداروں کو نگلیریا کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری محکمہ ہیلتھ اور واٹر بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں مساجد و امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا اور پیش امام و موذن اور مسجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں جان لیوا میبا نگلیریا فائولری کے انسانی زندگی پر نقصانات اس کی پرورش اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے انتظامیہ مساجد کمیٹی سے درخواست کی کہ وضو کے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کا استعمال کیا جائے اور اس نگلیریا کے نقصانات ،اس کی پرورش اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پمفلیٹ اور پانی میں ملانے کے کلورین کے شاشے تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ پانی میں عوامی زندگی کو نگلیریا سے بچانے کے لئے ہر یونین کونسل سے روازنہ کی بنیاد پر پانی کا نمونہ حاصل کرکے اسے لیبارٹی ٹیسٹ کرایا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نگلیریا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں وضو کا پانی استعمال کرنے سے قبل اسے اُبال لیا جائے یا پانی میں کلورین ملا یا جائے۔

سوئمنگ پولز میں نہانے سے گریز کیا جائے مرض کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوراً معالج سے رجوع کیا جائے انہوں نے بلدیاتی اداروں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، ٹائون سطح پر قائم محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ امیبا نگلیریا فائولری سے عوامی زندگیوں کو بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے تشہیری مہم چلائی جائے اور عوامی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

Nishat Muhammad ZiaQadri,Praying

Nishat Muhammad ZiaQadri,Praying