حکومت انتظار کرنے کے بجائے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کرے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا سیاسی حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت دھرنوں کا انتظار کرنے کے بجائے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کرے، موجودہ بحران کا سیاسی حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور جمہوریت کو بچانا اہم ہے، سیاستدانوں کو تماشائی بنے رہنے کے بجائے موثر لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان سیاسی مجاور بننے کی امید رکھے ہوئے ہیں، حکومت یہ امر یقینی بنائے کہ گوجرانوالہ جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی قائدین اور سرکاری زعماء جگ ہنسائی کا موقع نہ دیں آپس میں مذاکرات نہیں کرنے تو کیا لڑنا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آئین نہ رہا تو قوم کو دوبارہ اکٹھا کرنا مشکل ہو گا۔