بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کو نوجوان نے جوتا دے مارا

Prakash Singh Badal

Prakash Singh Badal

لدھیانہ (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کو بے روز گار نوجوان نے جوتا دے مارا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل بھارت کے 68 ویں یوم آزادی کے حوالے سے لدھیانہ کے قریب ایک تقریب میں موجود تھے کہ نوجوان نے ان کو جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اقدام بے روز گاری سے تنگ آ کر اٹھایا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل پر جوتا پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عالمی رہنماؤں کوتقریبات میں جوتے کھانے پڑے ہیں جس میں امریکا کے سابق صدر جاج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں۔