لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے نام نہاد آزادی اور انقلاب مارچ کی ناکامی اُن کا مقدر بن چکی ہے، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انتشار کون پھیلا رہا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، اس دوران لانگ مارچ کر کے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تیار کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے، شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔