مبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔ اوم شانتی اوم اور چنائے ایکسپریس کی بلاک بسٹر بالی ووڈ جوڑی شار رخ خان اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔
فلمساز و ہدایتکار فرح خان کے ساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ رومینس، ایکشن، کامیڈی، ڈانس اور میوزک سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک بڑی چوری کی کاروائی کے گرد گھومتی ہے جسے شاہ رخ اپنی ٹیم کے ساتھ کر نے جا رہے ہیں۔
ڈائیلاگ کے ساتھ اس فلم کا ٹریلر دھوم تو مچاہی رہا ہے لیکن اس کی کہانی ایک نئی کک مارے گی یہ تو دیوالی کے موقع پر 23اکتوبر کو سینما گھروں میں جاکر ہی پتہ چلے گا۔