لاہور (جیوڈیسک) اسلام آباد میں آزادی مارچ سے عمران خان کے خطاب کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔تحریک انصاف کے رہنما جاویدہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ،کسی اور کا نام سننابھی نہیں چاہتے۔شیخ رشید نے گو نواز گو اور الودع نواز شریف۔الودع نواز شریف کے نعرے لگائے بھی اور لگوائے بھی ۔ جلسہ شروع ہوا تو بادلوں نے جی بھر کر برسنا شروع کیا
برستی بارش میں عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔شیخ رشید احمد نےحکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ یہ ملک شریف خاندان کی ملکیت نہیں ہے۔ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ پورانہیں کیا،جو عوام کی محبت عمران خان کے دل میں ہےکسی اورکےدل میں نہیں۔یہ عوام کا سمندر ہے جو فیصلہ کرنےآیاہے۔
نواز شریف کااستعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ شیخ رشید نے گو نواز گو اور گو شہباز گو کے نعرے بھی لگوائے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاق کو اپنی کارکردگی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے رشوت ختم کی، پولیس کو غیر سیاسی کیا اور کرپشن کو ختم کیا۔ 1997 میں بھی نواز شریف دھاندلی کر کے جیتا۔ دھاندلی سے آنے والی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ جمہوریت کو تحریک انصاف نےنہیں حکومت نےڈی ریل کیا۔
حکمران ملک کو چھوڑ کر چلے جائیں۔ تحریک انصاف کے مر کزی رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کرایا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے بھی ن لیگ الوداع کے نعرے لگوائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ عمران خان کے سوا کوئی اور وزیراعظم برداشت نہیں۔