سیاسی جماعتیں معاملے کے حل کی کوشش کریں، لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران میں شدت موجود ہے، سیاسی جماعتوں کو خاموش تماشائی بننے کے بجائے معاملے کے حل کی کوشش کرنی چاہئے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی نہیں اگر یہ مطالبہ ضد اور انا کی بنیاد پر ہوگا تو ہم بند گلی میں چلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ کےتحت وزیراعظم کا استعفیٰ ان کی اپنی صوابدید ہے ،دوسرا راستہ مذاکرات ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس مرحلے پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے حل کی طرف بڑھنا چاہیے،کوئی ایسا حل نکالا جائے جس سے درمیانی راستہ نکلے۔