عمران خان اور طاہر القادری کو لچک پیدا کرنا ہو گی، ایاز لطیف پلیجو

Ayaz Latif Palijo

Ayaz Latif Palijo

کراچی (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو لچک پیدا کرنا ہو گی، وفاقی حکومت کو زیادہ لچک دکھانا ہو گی۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سپریم کورٹ اور سول سوسائٹی کا موقف ہے کہ جمہوریت بحال رہنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شدید اندھیر ے میں ہیں، کرپشن نے ملک کو گھیرا ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر مسائل کا حل نکالیں۔

صدر قومی عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کمیٹی تشکیل دےکر مذاکرات کرے، اگر مراعات دینا پڑیں یا کچھ معاملات پر جھکنا پڑے تو کوئی حرج نہیں۔