کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں مون سون بارشوں کے دوران مٹی کے متعدد تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نیشنل ہائی وے کا ایک بڑا پل بھی پانی میں بہہ گیا۔
جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملک کے مغربی پہاڑی علاقہ میں شدید بارشوں سے کئی مکانات پانی میں بہہ گئے جبکہ متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایاکہ مٹی کے تودے گرنے سے دو بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نیپال کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث مٹی اور زمینی تودے گرنے سے 156 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔