قاہرہ (جیوڈیسک) ترکی کے نومنتخب صدر رجب طیب اردگان نے اپنی جماعت ‘اے کے پارٹی’ کے رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اتنی اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کریں جو نئے آئین کی منظوری کے لئے ضروری ہے۔
حکمران جماعت کے صوبائی رہنماوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ وہ پہلے بھی کئی بار واضح کرچکے ہیں کہ صدارتی انتخاب دراصل 2015ء میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاری ہے۔
انہوں نے پارٹی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں کم از کم اتنی اکثریت حاصل کرنے کو اپنا ہدف بنالیں جو نئے آئین کی منظوری کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو نیا آئین دیں گے۔ انہوں نے کہا کہاے کے پارٹی کے زوال کے بارے میں سوچنے والے غلطی پر ہیں۔