لاہور: اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے اب تک تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
تحقیق کی بجائے قوم کو ڈائون لوڈنگ قوم بنادیا گیا ہے۔ کاپی اور پیسٹ کلچر نے طلبہ کو سہل پسند اور آرام طلب بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ آنکھیں بند کرکے تماشا دیکھ رہے ہیں، تعلیم کی ترقی کے لئے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کریں اور تعلیم کے فروغ کے لئے اقدمات کریں۔
سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔سرکاری کالجز میں سہولیات میں اضافہ جان بوجھ کر نہیں کیا جا رہا اس کی وجہ سے سرمایہ دار وں نے تعلیم کو کاروبار بنا لیا۔
نجی کالجز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ سرکاری کالجز میں نشستوں میں اضافہ کیا جائے اور کالجز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ تعلیم فراہم کرنا ریاست کی فرائض میں شامل ہے اور ان فرائض سے خلاصی ممکن نہیں ہے۔ نوجوان پاکستان کی امید ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کی ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں کھڑا کریں گے۔