کوئٹہ (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پی اےایف اور آرمی ایوی ایشن بیس کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف نے کوئٹہ میں پی اے ایف اور آرمی ایوی ایشن بیس کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے اور ان کو شکست دینے والےجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
گزشتہ روز جنرل راحیل نے کہا تھا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے کہا تھا کہ فورسز ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور وہ قوم کی دعاؤں سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گی۔