انقلاب مارچ، شرکا نے مسلح شخص کو پکڑ لیا، طاہرالقادری نے معاف کر دیا

Revolution March

Revolution March

اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری کے انقلاب مارچ کے خطاب کے دوران شرکا نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔ طاہر القادری نے مسلح شخص کو اسٹیج پر بلا کر سب کے سامنے معاف کر دیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے کہ انقلاب مارچ کے شرکا نے ایک مسلح شخص کو پکڑ لیا تاہم طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو کہا مسلح شخص پر تشدد نہ کیا جائے ہم امن پسند لوگ ہیں اور اس کو اسٹیج پر بھیجا جائے۔

طاہر القادری نے مسلح شخص کو اسٹیج پر سب کے سامنے بلا کر معاف کر دیا اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ جلسہ گاہ کے اردگرد نظر رکھیں۔