مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عمران خان سرا سر ہٹ دھرمی سے کام لے رہے ہیں جو ایک غیر سیاسی رویہ ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی عدالتی کمیشن بنانے کی پیشکش نہ صرف فراخدلانہ ہے بلکہ آئینی و سیاسی اعتبار سے قابل عمل بھی ہے۔ عمران خان ایک متلون مزاج سیاستدان ہیں جو پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ہو جاتے ہیں۔ عمران خان ایک دن ایک بات کرتے ہیں تو دوسرے دن اس سے یکسر مکر جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد سلیم شہزاد میئو سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 جولائی کو عمران خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں ببانگ دہل نہ صرف عدالتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا بلکہ موجودہ عدلیہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا تھا۔ عمران خان کی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تجویز نہ ماننے پر یہ بات واضح ہو گئی کہ ان کے عزائم کیا ہیں وہ دراصل کیا چاہتے ہیں۔ سیاست اور امور مملکت کھیل کے میدان نہیں ہوا کرتے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان ابھی تک کھیل کے میدان سے باہر نہیں نکل پارہے۔ کسی بھی ریاست میں آئین، قانون، ریاستی ادارے اور عدلیہ موجود ہوتے ہیں۔ اگر کسی شخص کو کسی فرد واحد، ادارہ یا حکومت سے کوئی شکایت ہے تو اس کے تدارک اور ا نصاف کے حصول کیلئے بھی ادارے موجود ہیں جہاں سے پہلے سے طے شدہ قواعد کے تحت آئین اور قانون کی روشنی میں دستک دی جا سکتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔احتجاجی عناصر کو عوامی خدمت اور عوام کی ترقی اورخوشحالی گوارا نہیںاس لیے وہ ملک کو افراتفری اورمحاذآرائی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ۔طاہر القادری کاانقلاب اور عمران خان کا آزادی مارچ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے۔ ملک و قوم کی ترقی کے دشمن نہیں چاہتے کہ ملک میں سرمایہ کاری فروغ پائے اورمفادعامہ کے فلاحی منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوں۔ ان خیالات کا اظہاررہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے اورکرپشن کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہمارے دور میں کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا اورہمارے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین بھی ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اورامن وامان قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اورقیام امن کے لئے آئین اورقانون کے مطابق ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عمران خان روشن اورمحفوظ پاکستان کانشان ہیں ۔موروثیت کی نحوست نے جمہوریت اورمعیشت کو ناکارہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اہل غزہ کی مددکرنے کی بجائے پنجاب کے ہرشہرکوغزہ بنادیا۔ حکمران جمہوریت کامفہوم واضح کریں یاچوری سے ہتھیایا اقتدار چھوڑ دیں۔انہیں صرف اپنے دوراقتدارمیں جمہوریت کادرد کیوںستاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما محمد صدیق ممبر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس وقت ان کی سوچ کچھ اورہوتی ہے جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ جمہوریت کے گیت گاناشروع کردیتے ہیں۔ حکومت نے اپنے کنٹینر سٹنٹ کی بدولت محض چندروزمیں قومی معیشت کوکئی ارب روپے کاچونالگا دیا،اس کاحساب کون دے گا۔ سانحہ لاہور کے باوجود نااہل حکمران خونریزی سے بازنہیں آئے ۔ پاکستان میں جمہوریت نہیں ظلم اور جبر کاراج ہے۔نااہل حکمرانوں نے اپناجعلی اقتداربچانے کیلئے انسانی حقوق کاجنازہ نکال دیا ،ضعیف خواتین کو کنٹینرز کے نیچے سے رینگتے ہوئے راستہ طے کرنے پرمجبورکرناکہاں کی انسانیت اور جمہوریت ہے۔