لاہور (جیوڈیسک) فلسطینیوں سے اظہار ِیکجہتی اوراسرائیلی جارحیت کی مذمت کے لئے جماعت الدعوۃ نے لاہور میں ناصر باغ سے ریلی نکالی۔ جماعت الدعوۃ کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت امیر جماعت حافظ محمد سعید نے کی۔ ناصر باغ سے نکلنے والی ریلی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
شرکاء فلسطینیوں کےحق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ عالمی برادری خصوصاًامت مسلمہ اسرائیلی بربریت کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائے۔