خورشید شاہ کا پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطہ، ذرائع

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطہ کر کے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ یہ پیغام جانا چاہئے کہ ممبران اسمبلی قائم رکھنا چاہتے ہیں، کسی صورت جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور اپوزیشن پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔