جمہوریت پٹری سے اتری تو ذمے دارعمران اور قادری ہونگے، اسفندیار

Asfandyar Yar Wali

Asfandyar Yar Wali

چارسدہ (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب صدر اسفند یارولی نے کہا ہے کہ جمہوریت پٹری سے اتری تو ذمے دارعمران خان اور طاہر القادری ہوں گے، نوا شریف کو مشورہ دیتاہوں کہ اجلاس طلب کرکے پارلیمنٹ سےاعتماد کاووٹ لیں۔

چارسدہ میں پارٹی انتخابات کے بعد کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یارولی کا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ اور قومی حکومت کا ذکر نہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے خواتین اور بچے مررہے ہیں لیکن نئے پاکستان کا وزیراعلیٰ جلسے میں ناچ رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاورمیں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں تو دوسری طرف تحریک انصاف کو چار حلقوں کی فکر ہے۔