خورشید شاہ نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے۔ پارلیمنٹ میں موجود حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور غلام احمد بلورسے رابطہ کیا ہے۔

خورشید شاہ نے ان رہنماؤں کو آج دو پہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اجلاس میں عمران خان کے دھرنے اورمطالبات کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔