عمران کا مطالبہ غیر آئینی ہے، موقف پر نظرثانی کریں، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ غیرآئینی ہے،وہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ان مظاہروں اور دھرنوں سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ملک ایک ہفتے میں بہت پیچھے آگیا جبکہ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ جو بل نہیں دے گا ہم اس کا کنکشن کاٹ دیں گے وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا۔

کہ انہیں عمران خان کی ذہنی حالت پر شبہات ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے حکومت جلد عمران خان سے بات کرے گی،اگر لوگ بل نہیں دیں گے تو ملک اور مشکل میں آجائے گا۔

عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو سول نافرمانی کا حکم دینے پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ بل نہیں دیں گے تو ملک اور مشکل میں آجائے گا ، حکومت جلد عمران خان سے بات کرے گی۔