پاکستان کی حریت رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت سیخ پا

Pakistan India

Pakistan India

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ میں پاک بھارت کے درمیان دونوں وزرائے اعظم کی نئی دہلی میں ملاقات کے فیصلے کی روشنی میں 25 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے جامع مذاکراتی عمل کیلیے سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ملاقات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتاسنگھ پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد کے ساتھ مذاکرات کیلیے 25 اگست کو پاکستان آئینگی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اس ملاقات کے تناظر میں حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور علی گیلانی کوآج سے نئی دہلی مدعو کیا ہے۔

بھارتی وزیر مملکت جیت اندر سنگھ نے حریت رہنمائوں سے ملاقات پر سیخ پا ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے، اگر پاکستان بھارت میں علیحدگی پسندی پھیلانا چاہتا ہے تو ذمے داری اسلام آباد پر ہو گی۔

آئی این پی کے مطابق پاک بھارت سیکریٹریز خارجہ ملاقات میں جامع مذاکرات کی بحالی کا ایجنڈا اور فریم ورک طے کیا جائیگا، این این آئی کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ وہ ملاقات کیلیے نئی دہلی جائیں گے، دونوں ممالک تاخیر کے بغیر مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے اقدامات کریں۔