سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سیالکوٹ کے سجیت گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے دو جوانوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے سجیت گڑھ سیکٹر میں نند پور اور کیسر گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کی زد میں آکر چناب رینجرز کے دو جوان اور ایک عام شہری زخمی ہو گیا۔
فائرنگ اور گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ چناب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ ایک ہفتے کے دوران سیز فائر کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔