گجرات ( جی پی آئی )ضیاء الحق شہید نے امت مسلمہ کی ترقی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ‘ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے اسلام آباد میں جنرل ضیاء الحق شہید کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوا کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضیاء الحق شہید صحیح معنوں میں مرد مومن اور مرد حق تھے ‘ جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا اور پاکستان کو ناقابل شکست بننے میں اہم کردارادا کیا پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں بھی اہم کردارادا کیا اُن کی معاونت سے پاکستان ایٹم قوت بنا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے لیا جاتا ہے۔
موجودہ حکمران جنرل ضیاء الحق شہید کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر ہی موجودہ حکمران بحرانوں سے نکل جا سکتا ہے ‘ انہوں نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ ‘ اور آزادی مارچ کے نام پر عوام کو بیوقوف بننے والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں ‘ کوئی بھی قوم ایک دن میں ترقی نہیں کر سکتی ‘ اس کے پچھلے صدیوں کی محنت ہوتی ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے جو ویژن عوام کو دیا اس کے نتیجہ میں پاکستان بنا انہوں نے ضیاء الحق کے صاحبزادے اعجاز الحق اور انوار الحق کی کوششوں کو بھی سراہا ‘ جو کہ عوام کے صحیح ترجمان بن کر کام کر رہے ہیں ‘ رانا مشرف علی ناز نے جنرل الحق شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا ۔ رانا مشرف علی ناز نے اپنے ہمراہ آئے ہوئے قافلہ کے اعزاز میں فائیو سٹار ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا۔