کراچی (جیوڈیسک) سول نافرمانی شروع کرنے کے اعلانات کو اسٹاک مارکیٹ کے سرمایا کاروں نے نظر انداز کردیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے اعلانات کے بعد آج جب شیئر بازار کھلا تو انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی۔
تاہم انویسٹرز کے خدشات کم ہونے کےساتھ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی اور یہ 29 ہزار کا لیول عبور کر گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے۔
کہ اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ محاز آرائی ترک کر کے مفاہمت کی راہ اپناتے ہوئے موجودہ مسائل کا حل تلاش کریں