لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔
زبیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی سانحے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تو بناتی ہے لیکن اس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاتی۔
قومی سطح پر رونما ہونے والے سانحات کے حقائق منظر عام پر آتے ہیں نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو پاتی ہے۔ درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی استدعا کی گئی ہے۔