عوام بجلی کے بل بروقت ادا کریں، زاہد خان

 Zahid Khan

Zahid Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر زاہد خان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کےاجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سول نافرمانی کا اعلان نہیں کرنا چایئےتھا، عوام سےدرخواست ہے کہ پانی اور بجلی کے بل بر وقت ادا کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس اے این پی کے سینٹر زاہد خان کی صدرات میں ہوا، عمران خان کی جانب سے سول نا فرمانی کی تحریک کے اعلان پر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان کو ایسا اعلان نہیں کرنا چاہئے تھا، عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بجلی اور پانی کے بل بر وقت ادا کریں۔

بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے بورڈ آف ڈاریکٹرز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ بیشتر کمپنیز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

جس کے جواب میں سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے کہا کہ کہ آپ کے اعتراضات وزیر پانی و بجلی اور وزیر اعظم کو آگاہ کر دوں گی، زاہد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دستیاب بجلی کو صحیح طرح استعمال کرے، سسٹم میں نئی بجلی جب آئے گی تب دیکھا جائے گا۔