تلہ گنگ کی خبریں 18/8/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ملک ممتاز حیدر رئیس اف تھو ہا اور ملک فتح خان ایڈووکیٹ کے اعزاز میں کو ٹگلہ ہائوس میں ڈاکٹر نثار احمد ملک نے پرتکلف عشائیہ دیا جس میں ملک فتح خان ایڈووکیٹ، سابق امید وار وائس چیئرمین ملک ابرار، حاجی ملک اعجاز، ملک ظفر سمیت دیگر افرادنے شرکت کی۔ اسمو قع پر ملک ممتاز حید ر تھو ہا نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت نے الیکشن کمپین کے دوران جو وعدے کیے تھے ایک بھی پو را نہیں کیا ۔غر یب عوام کا پیسہ میٹرو بس کا منصو بہ شروع کر کے لو ٹا جا رہا ہے اور لو گ دو وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں ۔بجلی ،گیس کی لو ڈ شیڈ نگ جو ں کی تو ں ہے اور دن بد ن عوام کے مسا ئل میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔میا ں برادران نے با ر با ر میڈ یا پر ا کر رٹ لگا ئی ہو ئی ہے کہ ہما ری مثبت پا لیسیو ں سے مسا ئل میں کمی ا رہی ہے ۔ ملک ممتاز حید ر کا مز ید کہنا تھا کہ اگر میا ں بر ادران کی مثبت پا لیسیو ں کی بد ولت مسا ئل میں کمی ہو ئی ہو تی تو ا ج ا زادی اور انقلا ب ما رچ میں لو گ لا کھو ں کی تعداد میں جمع نہیں ہو تے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر)تحصیل لا وہ کے علا قہ گٹا ل میں زمین کے تنا زعہ پر چا ر افراد نے راستہ سے گزرنے والے شخص پر حملہ کر کے کلہا ڑیو ں کے وار اور فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا ،پو لیس نے مد عی کی درخو است پر ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ لا وہ پو لیس نے بتا یا ہے کہ محمد ریا ض ولد رب نواز قو م اعوان سا کن گٹا ل نے درخو است میں بتا یا ہے کہ میر ا والد رب نواز ولد اطہر خا ن سا کن گٹا ل دکا ن پر جا رہا تھے کہ اچا نک شیر جہا ن مسلح پستو ل ،محمد ر شید مسلح پستو ل ،غلا م عبا س مسلح کلہا ڑی اور محمد رفیق مسلح ڈنڈہ حملہ ا ور ہو گئے اور انہو ں نے سر اور چھا تی پر ڈنڈوں سے تشد د کر تے رہے ۔میر ے والد محتر م رب نواز کو سر میں کلہا ڑی کے وار اور فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا ۔مد عی نے مز ید بتا یا ہے کہ طا رق محمودبھی قتل کے مشورہ میں شا مل ہے۔پو لیس نے مد عی کی درخو است پر پا نچ افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر کے ملز ما ن کی تلا ش شروع کر دی ۔قتل کی وجہ عنا د زمین کا تنا زعہ اور پر انی مقد مہ با زی بتا ئی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر)مسلم لیگ ن کی حکو مت کو بنے ڈیر ھ سا ل ہو گیا ہیں اسکے با وجو د تحصیل لا وہ کمپلیکس کا کا م شر وع نہ ہو سکا اور لا وہ کے رہا ئشیو ں میںن لیگ کی قیا دت پر غم وغصہ پا یا جا رہا ہے کہ ہما رے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک ا خرکیو ں کیا جا رہا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق لا وہ تحصیل کمپلیکس کے حو الے سے روزنا مہ ”نئی بات” کے سر وے میں لا وہ شہر کے مکینو ں نے ن لیگ کی قیا دت پر دل بھر کر غم وغصہ کیا انہو ں نے کہا کہ لا وہ تحصیل کا نو ٹیفکیشن ہو ئے ڈیر ھ سا ل ہو گیا اور ن لیگ کی حکو مت بنے ڈیر ھ سال ہو ئے اس کے با وجو د لا وہ کمپلیکس کاکا م شر وع نہیں ہو سکا ۔ا خر کیو ں ؟حا لانکہ مسلم لیگ ق کی حکو مت نے لا وہ شہر سمیت گر دونو اح علا قو ں میں بجلی ،روڈزاور دیگر کا مو ں کے لیے کر وڑوں روپے کے فنڈ ز دئیے اسکے با وجو د لا وہ کے شہر یو ں نے ن لیگ کے امید واروں کو دل کھو ل کر اپنے قیمتی ووٹ ڈال کر کا میا ب کر ایا ۔سیا سی وسما جی شخصیت فا روق اعوان کا کہنا تھا کہ جب سے ن لیگ کی حکو مت بنی ہے اسو قت سے لا وہ سمیت حلقہ پی پی تئیس میں کو ئی میگا پر واجیکٹ کا ا غا ز نہیں ہوا ۔پو رے حلقہ کی عوام نے نظر یں ن لیگ کی حکو مت پر جما لی ہے اور اسی امید پر خا مو ش بیٹھی گئی ہے کہ ن لیگ کی قیا دت جلد اس حلقے کے لیے کو ئی میگا پر واجیکٹ کا اعلا ن کر ے گی ۔اگر تر قیا تی کا مو ں کا ا غاز نہیں ہوا تو بلد یا تی الیکشن میں ن لیگ کو خمیازہ بھگتنا پڑ ے گا ۔