مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) شیعہ سنی اتحاد کی علامت انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین، ڈاکٹر احسن اقبال سنیئر وائس چیئرمین، سید زاہد بخاری جزل سیکرٹری، سید علی شاہ نقوی فنانس سیکرٹری و سنیئر نائب صدر پنجاب نامزد، تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل ایڈوئزری کونسل گزشتہ سال قائم کی گئی تھی جس کا مقصد شیعہ سنی مشائخ اور ان کے مریدین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور ملک میں مصطفی انقلاب لانے کیلئے ذہنی طور پر عوام الناس کو تیار کرنے کیلئے گائوں گائوں نگر نگر شہر شہر تحریک چلانا ہے۔
اس ایڈوائزی کونسل میں بلا تفریق طبقہ ہائے وطن عزیز کو جمہوری طریقے سے شامل کیا جانا لازمی قرار دیا گیا ہے،اس ایڈوائزری کے زیر اہتمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے گزشتہ 20سال سے پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیرمین و بانی تحریک محبت انٹر نیشنل ان تمام امور پر اپنے لاکھوں مریدین کے ہمراہ کوشاں تھے۔
انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل وتحریک محبت انٹر نیشنل کے ہنگامی اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان کردہ تمام نقات پر اتفاق کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا کہ ان پر عمل کیا جائے،پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل وسید علی شاہ نقوی فنانس سیکرٹری و سنیئر نائب صدر پنجاب جلد ہی آزاد کشمیر و چاروں صوبوں کا دورہ کرکے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی تنظیم سازی کیلئے معززین علاقہ، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کے امام و خطیبوں ، اعلی تعلیم اداروں کے ریٹائرڈ پرنسل، پروفیسرز، لیکچرار، ٹیچرز، مزدور تنظیموں کے علاوہ کسانوں اور بھٹہ مزدوروں تک پسے ہوئے لوگوں کو تنظیم سازی کرنے کی دعوت دی جائے گی، اس تنظیم میں سماجی و فلاحی تنظیموں کے صدور بھی اپنی اپنی تنظیموں میں رہتے ہوئے اس کے ممبر بن سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے تمام رفقاء شیعہ سنی اتحادی انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل کے قدم بقدم ہوں گے، تا حیات پختہ عزم کیا گیا کہ خواتین تنظیموں، ناجائز حراست قیدیوں کی فلاح و بہبود اور جاگیرداروں کے پاس جبری مزدوروں کرنے والوں کو قیمت پر ریلیف دینے کیلئے انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل پورے ملک میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل کی تنظیم سازی کرتے ہوئے پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین، ڈاکٹر احسن اقبال سنیئر وائس چیئرمین، سید زاہد بخاری جزل سیکرٹری، سید علی شاہ نقوی آف حاصل پور فنانس سیکرٹری و سنیئر نائب صدر پنجاب، سردار سیف اللہ خان شالزئی قلع سیف اللہ والے صوبہ بلوچستان کے صدر، چوہدری نذیر احمد آزاد کشمیر کے صدر، رئٹائرڈ شیشن جج چوہدری عبدالمجید کو قصور کا ضلعی صدر ، ڈاکٹر اختر سرگودھا کے ضلعی صدر ، علامہ علی حسین امامی اوکاڑہ کے ضلعی صدر ، سید نذیر شاہ رحیم یار خاں کے ضلعی صدر ، سید وسیم حیدر ساہیوال کے ضلعی صدر ، مجاہد عباس تحصیل بوریوالہ کے صدر ، حاجی محمد ظفر ریاض خانیوال کے ضلعی صدر ، بختیار احمد ملتان کے ضلعی صدر ، ملک ابرار خوشاب کے ضلعی صدر ، باغ علی گوندل وہاڑی کے ضلعی صدر بنائے جانے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔