سیاسی تناؤ، سراج الحق کی کوششیں تیز، چودھری نثار اور تحریک انصاف سے ملاقاتیں

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چودھری نثار سے ملاقات میں حکومتی کمیٹیوں پر تحفظات کا اظہار کیا وہ تحریک انصاف کی قیادت سے بھی ملے۔ گورنر پنجاب نے فون پر سراج الحق سے رابطہ کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی جس میں سیاسی تناؤ کم کرنے کے علاوہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی کال سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سراج الحق نے حکومتی کمیٹیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ مفاہمتی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی قیادت سے بھی رابطہ کیا۔ گورنر پنجاب نے فون پر سراج الحق سے رابطہ کیا اور ان کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا۔