اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی ہے مگر اس کا رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ خورشیدشاہ نے شاہ محمود قریشی سے بھی رابطے کی کوشش کی تاہم فون اٹینڈنہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا عارف علوی کا رابطہ ہوا ہے۔ عارف علوی نے کمیٹی کو جواب دیا ہے کہ ملاقات کا پیغام پہنچادوں گا۔اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ہم امید کا دامن نہیں چھوڑیں گے کیونکہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے ہیں۔