پولیس کی کارروائیاں‘ 4 اشتہاریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

سرگودھا (جیوڈیسک) پولیس نے 4 اشتہاریوں سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران سید رسول سے 250 گرام ہیروئن‘ عمران سے 350 گرام چرس‘محمد حیات سے 10 بوتل، فاخر رفیق، عدنان اور عارف سے 2 بوتل شراب، مانک علی اور افضل سے 2 بندوقیں ‘ سلطان سے رائفل اور الطاف سے پسٹل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ اشتہاریوں میں دوست محمد، مظہر حسین ، محمد ممتاز اور فیاض شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔