اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مجھے نظربند کر سکتی ہے، مجھے نظربند کرنے سے کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، پولیس کو بھی بادشاہت سے آزاد کرنے آرہے ہیں۔
اس موقع پر عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ڈیڑھ گھنٹے جشن منانے کے بعد آرام کریں،انھوں نے مزید کہا کہ اپنے کارکنان کو میں روکوں گا، مارچ کو پرامن رکھوں گا، میاں صاحب آپ خود فوج کو دعوت دے رہے ہیں۔