ممبئی (جیوڈیسک) ٹوئٹر پر اداکارہ عالیہ بھٹ کے مداحوں کی تعداد 20 لاکھ ہوگئی۔ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے فلم نگری میں قدم رکھنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اداکاری سے ہائی وے۔
اور ہیمپٹی شرما کی دلہنیا جیسی فلموں میں فلمی پنڈتوں اور شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کا آغاز کیا تھا۔
جس پر ان کے مداحوں کی تعداد 20 لاکھ کو جاپہنچی۔ عالیہ بھٹ نے اپنے پیغام میں تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔