باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکا، دوخواتین اساتذہ ، ایک بچہ اورڈرائیور جاں بحق

Bajaur Agency

Bajaur Agency

باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 2 خواتین اساتذہ ، ایک بچہ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بم دھماکا تحصیل سلار زئی کے علاقے تنگی میں ہوا۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے اسکول جانے والی کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 2 خواتین اساتذہ ، ایک بچہ اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔