کراچی : پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری، لانڈھی میںدو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لانڈھی میں ایکسپورٹ پراسسنگ ذون کے دفتر کے قریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ لانڈھی نمبر 6 سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے۔ اس سے قبل کالا پل کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ہوئے۔

نوجوان سے مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ہونے والی فائرنگ سے 16 سالہ اسد زخمی ہو گیا، جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ دوسری جانب منگھوپیر روڈ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ حیات نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔