برطانیہ میں روبوٹ نے سیکورٹی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے

Robots

Robots

لندن (جیوڈیسک) انسان کو اشرف المخلوقات اسی لئے جاتا ہے کہ وہ اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات ایسے کارنامے سر انجام دیتا ہے جسے کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

جی ہاں ایسا ہی کچھ ہوا ہے برطانیہ میں جہاں ذہین دماغوں کا تیار کردہ روبوٹ ایک بڑی سیکورٹی کمپنی کا حصہ بن کر کئی عمارتوں میں باقاعدہ سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی سنبھال چکا ہے۔

یہ روبوٹ اپنی نوعیت کا انوکھا ربورٹ ہے جو با آسانی ایک سے دوسری جگہ حرکت کر کے اپنے اندر مو جود سینسرز، کیمروں ، مائیکرو فون اور دیگر جدید ٹیکنالوجی سے لیس خصوصیات کی بدولت اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہو ئے پل پل کی رپورٹ اپنے ساتھ رابطے میں مو جود کمپنی کو فراہم کر تا ہے اور تازہ ترین حالات سے آگاہ کر تا ہے۔