لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سول نافرمانی کی تحریک کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کیس کی سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے کی ، درخواست گزار کاشف محمود ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چلا کر غیر آئینی اقدام کیا ہے۔
ایسے اقدامات اور اعلانات ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے جاتے ہیں اور انتشار جنم لیتا ہے۔ عمران خان کے خلاف کاروائی کر کے پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔