کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام گلشن اسپورٹس کے تعاون سے “آل کراچی محمد ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز مورخہ 23 اگست 2014ء سے شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر شاندار آغاز ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر اور رحمن محمڈن فٹ بال کلب ماڑی پور کے درمیان کھلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ سیکریٹری پرویز قاسو اور نعیم خان کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سنیئر نائب صدر سید عثمان شاہ کرینگے۔