ٹینکوکریٹ حکومت, سول نافرمانی نے تحریک انصاف کو بکھیر دیا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کے بعد سول نافرمانی کی کال نے تحریک انصاف کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذاتی انا اور ضد نے انہیں سیاست میں تنہا کر دیا ہے۔

ٹیکنو کریٹ حکومت کے بعد سول نافرمانی کی کال نے تحریک انصاف کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والے کسی ایک بھی فرد نے سول نافرمانی کے اعلان کی حمایت نہیں کی ، عوام اپنا برا بھلا اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد ملک کی معیشت کا پہیہ جام کرنا تھا اور سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بھی سازش کے سکرپٹ کا حصہ تھا۔ سازش ناکام ہو گئی مگر پاکستان کو کھربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔