نئی دہلی (جیوڈیسک) حریت رہنمائوں نے پاکستان، بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات کی منسوخی کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری رہے گی۔
حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی بدقسمتی ہے۔
شبیر شاہ نے کہا بھارتی اقدام اشتعال انگیز ہے۔ اسے یاد ہونا چاہئے اٹل بہاری واجپائی نے بھی کشمیریوں سے مذاکرات کئے تھے۔