افغان انٹیلی جنس کا یوم آزادی پر کابل میں حملوں کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغان انٹیلی جنس نے افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت کابل میں مربوط حملوں کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 57 طالبان جنگجو ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے جبکہ 12 کو گرفتار کر لیا گیا، ادھر طالبان کے حملوں میں 4 افغان فوجی مارے گئے۔

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں یوم آزادی کے موقع پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشتگردوں کے تین گروپوںکو پکڑ لیا گیا ہے۔

افغان انٹیلی جنس نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس سے بھری گاڑی، ایک خودکش جیکٹ 10 مقناطیسی بم اور 5 بی ایم ون راکٹ برآمد کیے ہیں۔